ہجوم نے اب دوسکھوں کی جھوٹا الزام لگاکر پیٹائی کی

جئے پور: ایک اور واقعہ میں برہم ہجوم نے دوسکھوں کو بری طرح پیٹا کیونکہ ان کا قصور صرف اتنا تھا کہ وہ اقلیتی طبقے سے تعلق رکھتے ہیں۔ پچھلے کچھ دنوں سے راجستھان میں سکھوں کے ساتھ ہجوم کی مارپیٹ کا ویڈیو پھیل رہا ہے۔ مذکورہ ویڈیو دل دہلادینے والا ہے جس میں ہجوم دولوگوں کو بری طرح پیٹ رہا ہے اور انہیں گالی گلوج کررہا ہے جس میں سے ایک شخص بوڑھا بھی ہے اور ویڈیو کے اختتام پر صاف طور سے یہ دیکھا جارہا ہے کہ مذکورہ بوڑھا شخص درد سے تڑپ رہا ہے۔

https://twitter.com/IronyOfIndia_/status/867652348478443520

کیچ نیوز کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ سکھ سیوادار تھے جو پچھلے ماہ اجمیر کے چین پور ائے ہوئے تھاجہاں پر انہیں ایک مقامی عورت کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کے الزام میں پیٹا گیا۔متاثرین کے خلاف ایک شکایت بھی کی گئی ۔ بعد میں اس بات کا خلاصہ ہوا کہ وہ وہ لوگ کسی بھی قسم کی چھیڑچھاڑ میں ملوث نہیں تھے اور حملہ سونچی سمجھی سازش کا حصہ تھا۔مذکورہ واقعہ کا موازنہ جھارکھنڈ میں بچہ چوری کے الزام میں کچھ لوگوں پر کئے گئے حملے سے کیا غلط نہیں ہوگا جس میں متاثرین کے فوت ہونے تک انہیں پیٹا گیا۔

مارچ میں اسی سال الوار کے اندر ہندوتنظیم کے کارکنوں نے پیلو خان کو ہلاک ہونے تک پیٹتے رہے۔ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس لاء اینڈ ارڈر این رویندر کمار ریڈی نے کہاکہ واقعہ ایک دیڑھ ماہ قبل کا ہے جوضلع اجمیر کے نصیر آباد صدر پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع چین پورا گاؤں میں پیش آیا تھا۔انہو ں نے میڈیاسے کہاکہ ضلع آلوار کے گردوارہ سے تین سے چار سیوا دار یہا ں چندہ وصولنے کے لئے ائے ہوئے تھے۔مقامی لوگوں نے اپنی عورتوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کے الزام میں انہیں پیٹا۔ چیرمن میناریٹی کمیشن جسبیر سنگھ نے کہاکہ ’’ جب یہ واقعہ میری اطلاع میں -آیا تب مقام کی نشاندہی نہیں ہوسکتی تھی۔

جب مجھے ایک گاڑی کا نمبر دستیا ب ہوا تب اس بات کا اندازہ لگایاگیا کہ مذکورہ واقعہ اجمیر کے کسی مقام پر ہوا ہے۔ میں نے اجمیر پولیس انتظامیہ کو واقعہ کی تحقیقات کے متعلق کیا۔ حقیقی رپورٹ دس دنوں میں سامنے آجائے گی‘‘۔ ٹوئٹر صارف نے راجستھان پر سکھوں پر ہونے والے تفصیلات بھی اپنے ٹوئٹ کے ذریعہ پیش کئے۔

https://twitter.com/akdwaaz/status/867676247039524864

https://twitter.com/akdwaaz/status/867676558776909824