ہتھیار کیس: سلمان خان کو جودھپور عدالت میں حاضر ہونے کا حکم

جودھپور:جودھپور کی ضلع اور سیشن کورٹ نے جمعرات کے روز ہتھیار کیس میں بالی سوپر اسٹار سلما ن خان کو حکم دیا کہ وہ 20,000روپئے کا ضمانتی بانڈ تیار کرنے اور ذاتی طور پر عدالت میں6جولائی تک حاضر ہونے کا حکم دیا ہے۔سنوائی کے دوران سلمان خان عدالت میں حاضر نہیں تھے۔

سی جے ایم کورٹ جودھپور سے عدالت کو بری کردئے جانے کے بعد راجستھان حکومت نے سیشن کورٹ میں ایک اپیل دائرکی تھی۔ سلمان خان نے وکیل ہست مل سرسوات نے کہاکہ’’ عدالت نے ہتھیار کے مقدمے میں سلمان خان کو بری کردیاتھا وہیں پر ریاستی حکومت نے اس ارڈر کے خلاف اپیل کی تھی۔

ہمیں اس اپیل کی ایک کاپی ملی۔عدالت نے 6جولائی کو عدالت میں حاضر رہنے کا سلمان خان کو حکم دیا ہے اورساتھ میں 20,000روپئے کا ضمانتی مچلکہ بھی تیار کرنے کو کہاگیا ہے‘‘۔

پولیس نے اداکارکے خلاف اکٹوبر1998میں جودھپور کے کانکانی گاؤں میں کالے ہرن کے شکار میں .22رائفل اور.32ریوالور استعمال کرنے کا مقدمہ درج کیاتھا۔