حیدرآباد۔/27جون، ( سیاست نیوز) ساوتھ زون پولیس نے ہتھیار فروخت کرنے والی ایک تین رکنی ٹولی کو گرفتار کرلیا جو سابق میں کئی مجرمانہ سرگرمیوں اور واقعات میں ملوث ہے۔ اس خصوص میں ڈی سی پی ساؤتھ زون مسٹر ستیہ نارائنا نے پریس کانفرنس کے دوران گرفتار مجرمین فہیم، جاوید اور اسمعیل ساکنان بھوانی نگر کو پیش کیا اور ان کے قبضہ سے ضبط شدہ ہتھیار کو میڈیا کے روبرو پیش کیا۔ اے سی پی نے بتایا کہ ساؤتھ زون پولیس نے ایک کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کرلیا۔ یہ ٹولی ہتھیار فروخت کرنے کی کوششیں کررہی تھی۔ راجستھان سے دو سال قبل انہوں نے 6تلوار اور خنجر خریدا تھا اور اسے فروخت کرنے کی کوشش میں تھے۔ یہ ٹولی سابق میں بھی کئی وارداتوں میں ملوث بتائی گئی ہے۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈی سی پی مسٹر بابو راؤ اور دیگر موجود تھے۔