نئی دہلی 7 اپریل (سیاست ڈاٹ کام)عام آدمی پارٹی کے صدر اروند کجریوال کو ایک عدالت نے ہدایت دی کہ وہ فوجداری ہتک عزت مقدمہ کے سلسلہ میں 21 مئی کو عدالت کے اجلاس پر پیش ہوں ۔ ان کے خلاف بی جے پی قائد نتن گڈکری نے ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا ہے ۔ عدالت کی یہ ہدایت اس وقت پر منظر عام پر آئی جبکہ کجریوال کو آج بحیثیت ملزم طلب کرنے پر وہ عدالت میں حاضر نہ ہوسکے اور کہا کہ وہ لوک سبھا کے انتخابات کی انتخابی مہم میں مصروف ہیںاس لئے سماعت ملتوی کی جائے۔