ہبلی میں اساتذہ اسوسی ایشن کے ریاستی اجلاس کا انعقاد

بیدر /12 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ریاست کرناٹک کے ہبلی میں آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس اسوسی ایشن کا ریاستی اجلاس زیر صدارت جناب محمد نظام الدین ریاستی صدر اسوسی ایشن انعقاد عمل میں آیا ۔ اس اجلاس میں رکن شوری کی حیثیت سے مختار مانوی مولانا عامر حسین عمری ، جناب سید فرقان پاشاہ خالد پرواز و دیگر شخصیات اجلاس میں موجود رہے ۔ ارکان شوری کے اس اجلاس میں اسوسی ایشن ہذا کی کارکردگی پر جائزہ لیا گیا ۔ بعد ازاں ریاست میں طالبات پر ہو رہے مظالم و زیادتی اور جنسی استحصال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایک قرارداد منظور کی گئی ۔ انہوں نے بتایا کہ اساتذہ کے تبادلوں کی پالیسی ہے کہ تین سال میں تبادلہ ہو ۔ اس سے اساتذہ کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ لہذا تین سال کے بجائے اساتذہ کے تبادلہ جات کی پالیسی میں 2 سال کردئے جائیں تو اساتذہ کو راحت ہوگی ۔ انہوں نے آخر میں قرارداد میں بتایا کہ مسلم اکثریتی علاقوں میں واقع مدارس میں نہ ہی مضمون اردو پڑھایا جاتا ہے او رنہ ہی مدارس میں ا ردو پڑھانے کیلئے اساتذہ کا تقرر کیا جاتا ہے ۔ لہذا ایسے علاقوں میں اردو پڑھانے والے اساتذہ کا تقرر کیا جانے کا نظم بنایا جائے ۔