ہاگرگہ روڈ کلبرگی کی فوری درستی کا مطالبہ

مطالبہ کی عدم یکسوئی کی صورت میں زبردست احتجاج کی دھمکی
کلبرگی 21جون : کلبرگہ مسٹر نعیم خان سوشئیل ورکرنے وزیر میونسپل ایڈمنسٹریشن و ضلع انچارج وزیرکلبرگی الحاج قمر الاسلام سے مطالبہ کیا ہیکہ ہاگرگہ روڈ کی فوری طور پر درستی کے احکامات جاری کریں ۔ انھوں نیکہا ہے کہ متواتر بار اس اہم سڑک کی درستی کے مطالبات کئے گئے ہیں لیکن کافی عرصہ سے یوںکہا جاسکتا ہے کہ گزشتہ دیڑھ برس سے اس سڑک کو فوری طور پر درست کرنے کے لئے کوئی اہم اقدامات نہیں کئے گئے ہیں ۔ سڑک کی توسیع کے لئے ہاگرگہکراس تا مالگتی کراس جو گڑھے کھودے گئے ہیں ان میں نالیوں کا گندا پانی جمع ہوچکا ہے اور پھر یہی غلاظت سے بھرا ہوا پانی میونسپلٹی کے پینے کے پانی کی پائیپ لائینوں میں داخل ہورا ہے ۔ اس علاقہ کے گھروں میں ان دنوں نلوں سے گندا پانی نکل رہا ہے ۔ اس سے اندازہ لگایا جاستا ہے کہ سڑک کی حالت کتنی خراب ہوچکی ہے ۔ اس گندگی کے علاوہ گڑھوںمیں جو پانی بھر چکا ہے اور بارش کے سبب ان گڑھوںکے لبالب بھر جانے کے بھی قوی امکانات ہیں ۔ اس طرح اس خراب حال اور نہایت شکست سڑک پر جو حادثے ہوں ہوںگے ان کے لئے کون ذمہ دار ہوگا۔ موٹر گاڑیاں، موٹر سائیکلیں ، آٹو رکشے اور راہ گیر کسی وقت بھی ان گڑھوںمیں گرسکتے ہیں ۔ ٹریفک کوگڑھوں سیبچانے کے لئے کسی قسم کینشانات بھی نہیں لگائے گئے ہیں اور نہ ہی کوئی رکاوٹیںکھڑی کی گئی ہیں ۔ راہ گیر یا موٹر گاڑیاں کسی وقت بھی ان گڑھوںمیں گرسکتی ہیں ۔ مسٹر نعیم خان نے کہا ہے کہ جہاں عام عوامکو ہاگرگہ کی خراب سڑک کے سبب مسائل کا سامنا ہے وہیں نمازیوں کے لئے بھی اس سڑک سے گزرنا مشکل ہوگیا ہے ۔ نالیوں کو گندہ پانی ان کو طہارتکو ختم کررہا ہے ۔ انھوں نے کہا ہے کہ اس ضمن میں اسسٹنٹ ایزیکیوٹیو انجنئیر مسٹر امین مختار کو کئی بار توجہ دلائی گئی ہے لیکن انھوں نے عوامی مطالبہ پر دھیاننہیں دیا ہے اور نہ ہی فون اٹھانے کی زحمت گوارہ کی ہے۔ ایک سال قبل جب علاقہ کے عوام نے ہاگرگہ روڈ اور رنگ روڈ کی درستی کے تعلق سے راستہ روکو احتجاج کیا تھا تو اسوقت انھوںنے وعدہ کیا تھا کہ اندرون چھ ماہ وہ سڑک کی درسی کے کاموںکو مکمل کرلیں گے ۔ لیکن ابھی تک یہ معاملہ ادھورا ہی رہ گیا ہے ۔ عوام کو اس سڑک کی خرابی کے سبب دن رات مشکلات کا سامنا کارنا پڑ رہا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ واٹر بورڈ کے اسسٹنٹ ایزیکیوٹیو انجئیر مسٹر پٹیل نے بھی وعدہ کیا تھا کہ ہاگرگہ روڈ پر موجود نلوںکی خراب پائیپ لائینوں کو فوری درست کریں گے ۔لیکن انھوں نے بھی اپنا وعدہ وفا نہیں کیا ۔ جسکے سبب خراب اور ٹوٹی ہوئی پائیپ لائینوںکا پانی سڑکوںپر آرہا ہے ۔ مسٹر نعیم خاننے مذکورہ بالا حالات کی روشنی میں وزیر میونسپل ایڈمنسٹریشن و ضلع انچارج وزیر الحاج قمر الاسلام ، کلبرگی ڈیولوپمینٹ اتھارٹی کے صدر نشین مسٹر محمد اصغر چلبل ۔ مئیر کلبرگی بھیم ریڈی پاٹل ، کارپوریٹرس مسرز علی خان، عبدالصمد سرڈگی اور جاوید این آر ائی پر زور دیا ہیکہ وہ فوری طور پر ہاگرگہ کراس تا مالگتی کراس روڈ کا معائنہ کریں اور اس کی عاجلانہ طور پر درستی کا انتظام کروائیں ۔ انھوںنے اس بات پر بھی زور دیا ہے کہ موٹرگاڑیوں ۔ آٹو رکشائوں اور راہ گیروںکو ہاگرگہ کراس کے گڑھوںمیں گرنے سے بچانے کے لئے فوری طور پر احتیاطی انظامات بھی کروائے جائیں ۔ موٹر نعین خان نے دھمکی دی ہیکہ اگر اندرون چار یوم اس اہم عوامی مطالبہ کی یکسوئی نہ کی گئی تو اس صورت میں بڑے پیمانہ پر راستہ روکو احتجاج شروع کردیا جائے گا۔