دی ہیگ۔12جون ( سیاست ڈاٹ کام ) ویمنس جونیئر ورلڈ کپ جو کہ 2016ء میں منعقد شدنی ہے اس کی میزبانی چلّی کرے گا ۔ انٹرنیشنل ہالی فیڈریشن( ایف آئی ایچ) نے آج اعلان کیا ہے کہ خاتون زمرہ کا ہاکی ورلڈ کپ چلی میں کھیلا جائے گا ۔ 16ٹیمیں اس ورلڈ کپ میں شرکت کررہی ہے جب کہ چلی کو دوسری مرتبہ میزبانی کا اعزاز حاصل ہوا ہے ۔ 23نومبر تا 4ڈسمبر یہ ورلڈ کپ مختلف میدانوں میں کھیلا جائے گا ۔ سینڈیگو کو 2005ء میں جونیئر ورلڈ کپ کی میزبانی کا اعزاز حاصل ہوا تھا ۔
کیشپ سرفہرست 20کھلاڑیوں میں دوبارہ واپس
نئی دہلی ۔12جون ( سیاست ڈاٹ کام ) بیڈمنٹن ورلڈ فیڈریشن کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین درجہ بندی میں ہندوستان کے اُبھرتے نوجوان شٹلر کیڈمبی سریکانت کو 10مقامات کا نقصان برداشت کرنا پڑا ہے اور اب وہ اس نقصان کے بعد 23ویں مقام پر پہنچ چکے ہیں ۔ کوالالمپور سے جاری کردہ تازہ ترین درجہ بندی میں پروپلی کیشپ نے اپنے کریئر میں سب سے بہترین مقام پر جگہ بنالی ہے جیسا کہ وہ اب 13ویں مقام پر پہنچ چکے ہیں۔ علاوہ ازیں سری لنکا اوپن میں رنراپ رہنے والے آنند پوار نے بھی پانچ مقامات کی چھلانگ لگاتے ہوئے 44واں مقام حاصل کرلیا ہے ۔