ہاکی : ہندوستان کی ورلڈ لیگ کوارٹرس میں رسائی

نئی دہلی ۔ 11 مارچ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان نے جیت کا شاندار ریکارڈ قائم رکھتے ہوئے ہیرو ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ لیگ راؤنڈ 2 (ویمن ) کے آج یہاں منعقدہ آخری پول میچ میں تھائی لینڈ کے مقابل 6-0 کی جیت درج کرائی ، جس نے میزبانوں کو کوارٹر فائنلس میں پہونچادیا۔ ٹیبل ٹاپرس نے اپنی مہم کی شروعات گھانا کو اور اُس کے بعد پولینڈ کو شکست دیتے ہوئے بلند حوصلے کے ساتھ کی تھی ۔ آج کے میچ میں تھائی لینڈ کے ڈیفنس نے ہندوستانی خواتین کو کچھ دیر نروس ضرور کیا لیکن میزبانوں نے تمام میچ جارحانہ روش برقرار کھی جس کا اُنھیں آخرکار ثمر حاصل ہوا ۔ سب سے پہلے امن دیپ کور نے حریفوں کا دفاع توڑا اور اُس کے بعد ہندوستانیوں نے پیچھے مڑکر نہیں دیکھا ۔ تھائی لینڈ کی گول کیپر جے تونگ سون کی شاندار مزاحمت کے باوجود ہندوستان نے 6 گول بنائے ۔