نئی دہلی۔23 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) جونیئر مینس ایشیاء کپ چمپئن بننے والی ہندوستانی ہاکی کھلاڑیوں کے لئے ہاکی انڈیا نے آج فی کس ایک لاکھ روپئے انعام دینے کا اعلان کیا ہے جبکہ فاتح ٹیم کے ساتھ موجود رہنے والے دیگر عملہ کو فی کس 50 ہزار روپئے دیئے جائیں گے۔ یاد رہے مذکورہ ٹورنمنٹ کے خطابی مقابلہ میں ہندوستانی ٹیم نے کٹر حریف پاکستان کو 6-2 سے شکست دی ہے۔ نیز ہرمن پریت سنگھ جنہوں نے ٹورنمنٹ میں 15 گولز کئے ہیں انہیں بہترین کھلاڑی اور وکاس دھیا کو ٹورنمنٹ کا بہترین گول کیپر قرار دیا گیا ہے۔