لکھنؤ04 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کی میزبانی میں آٹھ دسمبر سے جونیئر ورلڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ کا آغاز ہو رہا ہے اور اس سے پہلے انگلینڈ کی ٹیم کے منیجر پال گینن نے کہا کہ ٹیم جیت کے ساتھ ٹورنامنٹ میں اپنی مہم کا آغاز کرنا چاہے گی کیونکہ پورے ٹورنامنٹ کیلئے اعتماد حاصل کرنے کے لیے یہ سب سے اہم ہو گا ۔گینن نے کہاکہ ہماری تیاریاں پختہ ہیں۔ہم نے حال ہی میں ملیشیا میں جوہر باہرو کپ میں اچھا مظاہرہ کیا ہے ۔ہم ایک یونٹ کے طور پر کھیل رہے ہیں اور ہم یہاں فتح کے ساتھ آغاز کرنا چاہیں گے ۔ٹیم کو پہلے میچ میں جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلنا ہے اور ہم اس مقابلے میں کامیابی حاصل کر کے ہندستان کے خلاف ہونے والے اگلے مقابلے کے لئے اعتماد حاصل کرنا چاہیں گے ۔