رائے پور 29 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) اولمپک چمپئنس جرمنی کے خلاف بہتر مظاہرہ سے حوصلے بلند ہونے کے بعد ہندوستان امید کر رہا ہے کہ وہ ہاکی ورلڈ لیگ میں اپنے پول بی کے آخری میچ میں دفاعی چمپئن نیدرلینڈز کے خلاف پہلی کامیابی حاصل کرسکے گا ۔ یہ میچ کل رائے پور میں کھیلا جانے والا ہے ۔ ہندوستان نے کل جرمنی کے خلاف بہترین مظاہرہ کیا تھا اور اس کا مقابلہ 1- 1 سے ڈرا رہا تھا ۔ اس میچ کا ڈرا ہونا ہندوستان کیلئے اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اس سے قبل ہندوستان کو ارجنٹینا کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔ ارجنٹینا نے یہ میچ 3 – 0 سے جیتا تھا ۔ تاہم جرمنی کے خلاف میچ میں ہندوستان نے قدرے بہترین مظاہرہ کیا اور دونوں ہی ہاف میں اپنے کھیل میں مستقل مزاجی برقرار رکھی ۔ یہ میچ دونوں ٹیموں کے مابین 1 – 1 سے ڈرا رہا ۔ جرمنی کے خلاف میچ کے آغاز سے ہی ہندوستانی کھلاڑیوں نے تیزی اور بہتری دکھائی تھی جو میچ کے آخر تک برقرار رہی تھی ۔ کئی موقعوں پر ٹیم کو اسکور کرنے کے مواقع بھی دستیاب رہے