بریڈا(نیدرلینڈز)۔24 جون (سیاست ڈاٹ کام) اتوار کو نیدرلینڈز میں ہوئے چمپینس ٹرافی کے ایک میچ میں ہندوستان نے غیرمتوقع طور پر اولمپک چمپین ارجنٹینا کو 2-1 سے ہرادیا۔ ہندوستان کی اس چمپین لیگ میں مسلسل دوسری جیت ہے۔ ہندوستان نے اپنے دونوں گولس دوسرے نصف میں بنائے۔ پہلا گول ہرمن پریت سنگھ نے 17 ویں منٹ میں پینالٹی کارنر کی مدد سے بنایا اور دوسرا گول 28 ویں منٹ میں مندیپ سنگھ نے بنایا۔ ورلڈ نمبر 2ارجنٹینا کا واحد گول گونزالو پیلیٹ نے 30 ویں منٹ میں بنایا۔ ہندوستان نے اپنے پہلے افتتاحی میچ میں اپنے روایتی حریف پاکستان کو 4-0 سے ہرادیا۔ ہندوستان کا آئندہ مقابلہ 27 جون کو ورلڈ چمپین آسٹریلیا کے ساتھ ہوگا۔