جکارتہ۔19 اگست (سیاست ڈاٹ کام) اولمپک میں اپنا مقام حاصل کرنے کی امیدوار ہندوستانی ہاکی ٹیم نے توقع ظاہر کی ہے کہ وہ انڈونیشیا ہاکی گیمس میں اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔ 2020ء ٹوکیو اولمپک گیمس پر نظر رکھنے والی دفاعی ہندوستانی ہاکی ٹیم فی الوقت انڈونیشیا کی سب سے زیادہ پسندیدہ ٹیم ہے۔ عالمی نمبر 5 ہندوستانی ٹیم کیلئے پولA میں کوئی بھی مسابقت والی ٹیم موجود نہیں ہے۔ اپنے اپنے مقام کے لحاظ سے پول A میں کوریا 14، جاپان 16، سری لنکا 38، ہانگ کانگ ۔چین 45 اور انڈونیشیا قابل ذکر ہیں۔ ہندوستان سیمی فائنل تک بہ آسانی رسائی حاصل کرلے گی جہاں پر اس کا مقابلہ پاکستان (13 واں رینک) اور ملائیشیا (12 واں رینک) کے ساتھ ہوسکتا ہے۔ ہندوستانی ہاکی ٹیم کا چوٹی کے 10 ٹیموں کے اندر رینک ہونے کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہوگا کہ وہ براعظم کی طاقتور ٹیم کی حیثیت سے ’’یکطرفہ کامیاب ٹیم‘‘ کہلائی جاسکتی ہے۔ انڈونیشیا جس کا ہاکی میں کوئی نام و نشان نہیں ہے، کل ہندوستانی ٹیم کے ساتھ کھیلے گی اور ہندوستان کیلئے زیادہ سے زیادہ گولس بنانے کا بہترین موقع ہے اور اب دیکھنا ہے کہ ہریندرا سنگھ کے کتنے کھلاڑی اپنے کھیل کا شاندار کھیل کی بدولت مقابلہ میں جان ڈال سکتے ہیں۔ پچھلے گولڈ کوسٹ کامن ویلتھ گیمس میں ہندوستان کے کم تر گولڈ میڈلس باعث تشویش ہے، لیکن اس بار شائقین ہندوستانی ہاکی ٹیم سے پراُمید ہیں۔ ہندوستان، آسٹریلیا کے ساتھ کھیلتے ہوئے عالمی نمبرون کا درجہ پانے سے محروم رہ گیا تھا۔