ہیٹنگس۔ 3 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) نیوزی لینڈ ہاک بے کپ کے مقابلوں میں ہندوستانی ویمنس ہاکی ٹیم کو لگاتار دوسری شکست ہوئی جب آئرلینڈ نے انہیں صفر کے مقابلہ 4 گول سے چت کردیا۔ کھیل کا پہلا کوارٹر کی گول کے بغیر بنجر ثابت ہوا۔ دوسری کوارٹر میں ہندوستانی دفاع کے باوجود حریفوں کو 2 گولس مل گئے۔ کھیل کے 25 ویں منٹ میں انا او فلانگان نے پہلا اور 29 ویں منٹ میں نکولاڈیلی نے دوسرا گول بنایا۔ اس طرح آئرلینڈ کو صرف 5 منٹ میں 2 گولس ہوئے۔ شلوواٹگنس نے 37 ویں منٹ میں ایک گول بنایا اور آئرلینڈ کو ہندوستان پر صفر کے مقابلہ 3 گول کی سبقت حاصل ہوئی اور 44 ویں منٹ میں میگن فریزر نے ایک گول بنایا چنانچہ آئرلینڈ کی لڑکیوں کو چوتھا گول حاصل ہوگیا۔ ہندوستانی لڑکیوں کو گزشتہ روز میزبان نیوزی لینڈ کے ہاتھوں صفر کے مقابلے ایک گول سے شکست ہوئی تھی۔ ہندوستانی لڑکیوں دو میچس کھیل چکی ہیں اور تاحال انہوں نے ایک بھی گول نہیں بنایا۔ پول بی کے 5 اپریل کو ہونے والے آئندہ میچ میں ہندوستان کا مقابلہ چین سے ہوگا۔