نئی دہلی ۔ 9 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ورلڈ کبڈی لیگ آغاز کے اپنے چوتھے ہفتہ میں بڑی مشکل سے داخل ہوئی ہے لیکن اس نے ٹی وی ریٹنگ میں ہاکی انڈیا لیگ اور انڈین بیڈمنٹن لیگ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ورلڈ ہاکی لیگ کے منتظمین نے دعویٰ کیا ہیکہ کبڈی لیگ میں ہاکی اور بیڈمنٹن کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور اب وہ کرکٹ کے بعد دوسرا مقبول ترین ٹورنمنٹ ہے۔ ورلڈ کبڈی لیگ کے 4 ہفتوں کے بعد آل انڈیا ریٹنگ میں اسے 0.05 نشانات حاصل ہوئے ہیں جوکہ ہاکی انڈیا لیگ کے 0.03 اور انڈین بیڈمنٹن لیگ کے گذشتہ ایڈیشن کے 0.028 سے کہیں زیادہ ہے۔