چندی گڑھ۔ 26 فروری (سیاست ڈاٹ کام ) ہاکی انڈیا لیگ میں چوٹی کی چار ٹیمیں ہفتہ (25 فروری) کو یہاں ہاکی انڈیا لیگ (ایچ آئی ایل) کے سیمی فائنل میں آمنے سامنے ہوئی جن میں سے پہلا میچ کلنگ لانسر اور اتر پردیش وجارڈس کے درمیان کھیلا ۔ دوسرا سیمی فائنل لیگ مرحلے میں ٹیبل میں سب سے اوپر پر رہے دبنگ ممبئی اور دہلی ویوراڈرس کے درمیان ہو گا۔ یہ چاروں ٹیمیں نہ صرف شہرت کی خاطر ایک دوسرے کا سامنا کیا بلکہ ٹائٹل جیتنے پر انہیں چمچماتی ٹرافی اور ڈھائی کروڑ روپے کی انعامی رقم بھی ملے گی۔ اس سال کے ٹورنامنٹ کی کل انعامی رقم 6,01,00,000 ہے جو 11 مختلف زمروںمیں تقسیم کیا جائے گا۔کلنگ لانسرس اس زمرے میں لیگ مرحلے میں دوسرے مقام پر رہی تھی اور اس زمرے میں اب تک اس نے زبردست کھیل کا مظاہرہ کیا ہے۔ دوسری طرف اتر پردیش وجارڈس بھی پہلی بار فائنل میں پہنچنے کیلئے مصروف عمل ہے۔