نئی دہلی 19 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی ویمنس ہاکی ٹیم نے جاپان کو 3-2 سے شکست دی اور نیوزی لینڈ میں جاری ہاکس بے کپ میں ٹیم کو ساتواں مقام حاصل ہوا ۔ پہلے کوارٹر میں جاپان 1-0 سے آگے تھا اور کچھ ہی دیر بعد اُس نے دوسرا گول بنایا۔28 ویں منٹ میں سشیلا پکھرمبم نے ٹیم کیلئے پہلا گول بنایا ۔ آخری 15 منٹ میںہندوستان نے تین منٹ کے اندر متواتر دو گول بناتے ہوئے میچ جیت لیا۔
سمر کرکٹ و ٹینس کیمپ
حیدرآباد 19 اپریل (سیاست ڈاٹ کام)سروجنی کرکٹ اینڈ فٹنس اکیڈیمی کی جانب سے 5 سال سے زائد عمر کے لڑکے اور لڑکیوں کیلئے کرکٹ و ٹینس سمر کیمپ منعقد کیا جارہا ہے ۔ یہ کیمپ 20 اپریل پیر سے شروع ہوگا اور 5 جون تک جاری رہے گا۔ سمر کیمپ سروجنی کرکٹ اینڈ فٹنس اکیڈیمی ‘ آر ٹی سی کراس روڈ نزد وی ایس ٹی ‘باغ لنگم پلی میں صبح 6 تا 8 بجے اور شام 5 تا 6.30 بجے ہوگا ۔ مزید تفصیلات مسٹر درگا پرساد سے 9701228353 یا مسٹر جی کرن ریڈی سے 9848791060پر معلوم کی جاسکتی ہیں۔