چٹگانگ۔ 18 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اوپنر محمد شہزاد نے 53 گیندوں میں 6 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 68 رنز بناتے ہوئے اپنی ٹیم افغانستان کی ہانگ کانگ کے خلاف 7 وکٹوں کی کامیابی میں کلیدی رول ادا کیا اور انہیں مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ ہانگ کانگ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 153 رنز بنائے۔ جوابی اننگز میں شہزاد کے علاوہ شفیق اللہ نے 24 گیندوں میں 5 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے ناقابل تسخیر 51 رنز اسکور کئے اور افغانستان نے 12 گیندیں قبل 154/3 کی شکل میں مطلوبہ نشانہ حاصل کرلیا۔