ہانگ کانگ میں جاشوا وانگ کی زیرقیادت’’ مخالف آمریت‘‘ جلوس

ہانگ کانگ ۔ 3ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) تقریباً ایک ہزار افراد نے آج ہانگ کانگ میں جلوس نکالا جس کی قیادت شہر کے بعض اعلیٰ سطحی جمہوریت کے علمبردار کارکن کررہے تھے جن میں جاشوا وانگ بھی شامل تھے ۔ اس جلوس کو ’مخالف آمریت‘ جلوس قرار دیا گیا ہے ۔ جمہوریت کے علمبرداروں کو سزائے قید مقدمہ کی عدالت میں سماعت مقرر ہے اور اندیشہ ہے کہ ہانگ کانگ میں مخالف محکومیت قانون منظور کیا جائے گا ۔ جمہوریت حامیوں کے کیمپ کو اس کی سب سے زیادہ فکر ہے ۔ 21سالہ وانگ کو اگست میں قید کردیا گیا تھا جب کہ انہوں نے بڑے پیمانے پر جمہوریت حامی احتجاجی جلوس چھتری تحریک کے پرچم تلے 2014ء میں نکالے تھے ۔ ان کی درخواست ضمانت بھی زیر التواء ہے ۔ ایک اور احتجاج سے متعلق الزام جمعرات کے دن ان پر عائد کیا گیا ہے جس کے نتیجہ میں انہیں مزید سزائے قید ممکن ہے ۔