ہالیپ کو شکست ، سویتلانا نے اٹالین اوپن ٹرافی جیت لی

روم۔20 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ڈبلیو ٹی اے پریمیئر 5 اٹالین اوپن کے آج یہاں کھیلے گئے ایک دلچسپ و سنسنی خیز فائنل مقابلے میں یوکرین کی ایلینا سویتلانا نے یوکرین کی سمونا ہالیپ کو 6-0 ، 6-4 سے شکست دیتے ہوئے ٹرافی جیت لی۔ قبل ازیں سیمی فائنلس کے دو سیٹس کھیلے گئے جن میں عالمی نمبر ایک رومانیہ کی سمونا ہالیپ نے روس کی ماریا شاراپووا کو 4۔6 ،6۔1 ،6۔4 سے سخت جدوجہد میں شکست دے کر اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے خواتین کے سنگلز فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا ہے جہاں خطاب کیلئے ان کا مقابلہ ایلینا سویتلانا سے ہوگا۔ہالیپ کی سابق نمبر ایک شاراپووا کے خلاف شروعات خراب رہی اور وہ مسلسل غلطیوں کی وجہ سے 4۔6 سے سیٹ گنوا بیٹھیں۔اگرچہ رومانیہ کی کھلاڑی نے باقی دونوں سیٹ جیتتے ہوئے پھر ڈھائی گھنٹے میں خواتین کے سنگلز سیمی فائنل جیت کر فائنل میں جگہ بنا لی۔اس سے پہلے گزشتہ چمپئن سویتلانا نے اینیٹ کوٹاونٹ کو 6۔4، 6۔3 سے شکست دے کر فائنل میں داخلہ حاصل کیا تھا۔23 سال کی یوکرائن کی کھلاڑی نے جیت کے بعد کہا کہ مجھے خود پر فخر ہے کہ میں فائنل میں پہنچی ہوں۔آپ جانتے ہیں کہ یہ پہلے ہی میچ سے کافی مشکل تھا۔میں نے اس کے لیے کافی محنت کی تھی ۔خواتین کے سنگلز کے دوسرے اہم سیمی فائنل میچ میں شاراپووا اور ہالیپ کے درمیان میچ کافی دلچسپ رہا اور روسی کھلاڑی نے اوپننگ سیٹ میں 4۔3 کی برتری حاصل کرلی۔چھ سروس بریک کے بعد دونوں کھلاڑیوں کو دو اور بریکوں کے موقع ملے جس میں شاراپووا نے فائدہ اٹھاتے ہوئے ہالیپ کی سروس بریک کر پہلا سیٹ جیت لیا۔اگرچہ رومانیہ کی کھلاڑی نے کورٹ کے باہر بیٹھے اپنے کوچ ڈیرن کاہل کا مشورہ مانتے ہوئے دوسرے سیٹ میں واپسی کی۔