ہالیپ کو شکست ،کیرولین کو پہلا گرانڈ سلام

ملبورن۔28 جنوری (سیاست ڈاٹ کام ) آسٹریلین اوپن ویمنس سنگلزکے فائنل میں ڈنمارک کی کھلاڑی کیرولین ووزنیاکی نے مسابقتی اور سخت ترین مقابلے میں موجودہ نمبر ایک رومانیہ کی سمونا ہالیپ کو 7-6, 3-6, 6-4 سے شکست دیکر کرئیر کا پہلا گرانڈ سلام حاصل کرنے کیلئے ہالیپ سے پہلا مقام بھی چھین لیا ہے۔دوسرے سٹ میں واپسی کرتے ہوئے ہالیپ نے مقابلہ کو دلچسپ بنایا لیکن پیٹ کی تکلیف کی وجہ سے وہ صدفیصد فٹ دکھائی نہیں دیں۔علاوہ ازیں ویمن ڈبلز کا خطاب ہنگری کی ٹیمیابابوس اور فرانسیسی ٹینس اسٹار کرسٹینا نے جیت لیا۔ ملبورن میں ویمن ڈبلز کے فائنل مقابلے میں ہنگری کی ٹیمیابوبوس اور فرانسیسی اسٹار کرسٹینا نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے فائنل میں روسی جوڑی ایکترینامکارووا اور ایلینا ویسنینا کو راست سٹوں6-4,6-3 سے شکست دیدی۔