لندن۔10 ڈسبمر (سیاست ڈاٹ کام) رومانیہ کی عالمی نمبرایک سیمونا ہالیپ نے مسلسل دوسرے سیزن میں شاندار کارکردگی کی بدولت ڈبلیو ٹی اے فین فیورٹ ایوارڈ حاصل کر لیا۔ یاد رہے کہ دس سالہ تاریخ رکھنے والے ایوارڈ کو روسی گولڈن گرل ماریا شارا پوا ، ایلینا ڈیمن ٹیوا اور اگنیسکا رڈوانسکا سمیت صرف چار خواتین کھلاڑی حاصل کر سکی ہیں۔