ہالیپ مسلسل دوسرے برس بھی نمبرایک

لندن۔16 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام ) رومانیہ کی سیمونا ہالیپ مسلسل دوسرے برس ڈبلیو ٹی اے عالمی کپ ٹینس درجہ بندی میں دنیا کی نمبر ایک خاتون کھلاڑی بن گئی ہیں۔ ہالیپ کے 7421 ریٹنگ پوائنٹ ہیں اور یہ لگاتار دوسرا برس ہے جب وہ ڈبلیو ڈی اے درجہ بندی میں سرفہرست ہیں۔ ہالیپ نے اس سیزن میں دو گرانڈ سلام فائنلز کھیلا جس میں فرنچ اوپن خطاب کے علاوہ شونزون اور مانٹریال میں خطابات جیتے اور 40 ہفتہ سے نمبر ون مقام برقرار رکھا۔ ہالیپ نے آسٹریلین اوپن 2018 جیتا ہے۔