ہالینڈمیں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، 7افراد گرفتار

ایمسٹر ڈم۔30ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ہالینڈ کی پولیس نے دہشت گردی کے بڑے منصوبے پر عملدرآمد سے قبل ہی 7دہشت گرد گرفتار کر لئے،دہشت گرد مشین گنوں، خودکش جیکٹوں اور کار بم حملے سے اپنی کارروائی کرنے کا منصوبہ بنا رہے تھے مقامی میڈیا کے مطابق ڈچ پولیس نے دہشت گردی کا ایک بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے سات مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ روٹر ڈیم کے پبلک پراسیکوٹر نے بتایا ہے کہ گرفتار شدہ افراد کا تعلق ایک مقامی دہشت گرد گروہ سے ہے۔ تحقیقات کاروں نے جمعرات کے دن بتایا کہ یہ افراد مشین گنوں، خودکش جیکٹوں اور کار بم حملے سے اپنی کارروائی کرنے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔ حکام نے البتہ اس حوالے سے زیادہ تفصیلات عام نہیں کی ہیں کہ ان حملہ آوروں کا ہدف کون سے مقامات تھے۔