ٹورنٹو ، یکم اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) رومانیہ کی ٹینس اسٹار سیمونا ہالپ نے روجرز ٹینس ٹورنمنٹ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔ اس ٹورنمنٹ کے فائنل معرکے میں رومانیائی اسٹار کو امریکہ کی میڈیسن کیز کا سامنا ہوا۔ دونوں اسٹار کھلاڑیوں کے درمیان دلچسپ کھیل دیکھنے کو ملا۔ ایونٹ میں زبردست پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے والی کھلاڑیوں کے درمیان پہلا سٹ انتہائی سنسنی خیز رہا۔ رومانیہ کی کھلاڑی نے سخت مقابلے کے بعد پہلا سٹ 7-6 سے اپنے نام کیا۔ امریکی حریف نے پہلے سٹ کی شکست کے بعد میچ میں اگرچہ واپسی کی، لیکن انہیں دوسرے سٹ میں بھی 3-6 سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ اس شاندار کامیابی نے ہالپ کو ایونٹ کی ٹرافی کا حقدار بنا دیا۔