فیض آباد 30 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) اتر پردیش اقلیتی کمیشن نے ریاستی حکومت سے کہا کہ وہ 1987 کے ہاشم پورہ قتل عام کی تحقیقات کا حکم دے تاکہ اس واقعہ کی ابتداء سے تحقیقات کرتے ہوئے خاطیوں کو بے نقاب کیا جاسکے ۔ کمیشن نے ریاست سے کہا کہ وہ ملزمین کی اس کیس سے برات کے ذمہ دار افراد کے خلاف بھی تحقیقات کرے ۔ 42 مسلمانوں کے قتل عام کے مقدمہ میں دہلی کی ایک عدالت نے پی اے سی کے اہلکار تمام 16 ملزمین کو گذشتہ دنوں بری کردیا تھا ۔