ہاشم آملہ کا سری لنکا میں پہلا امتحان

کولمبو ۔ یکم ؍ جولائی (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم سری لنکا سیریز کیلئے کولمبو پہنچ گئی جہاں دونوں کے درمیان ٹسٹ اورونڈے سیریزکھیلے گی۔ سری لنکائی ٹیم نے حال ہی میں انگلینڈ کاکامیاب دورہ کیاہے۔ جنوبی افریقہ ٹسٹ ٹیم کے نئے کپتان ہاشم آملہ کا امتحان سری لنکا سیریز میں شروع ہوگا۔ اس ضمن میں کوچ روسل ڈمینگو کا کہنا ہے کہ ہم سری لنکا کے حالات بہت مختلف ہے اور 2015 اورولڈ کپ میں بھی حالات مختلف ہوںگے۔ ہم چاہتے ہیں کہ ٹیم میگا ایونٹ سے قبل یہاں کی حالات سے واقف ہوجائیں۔ٹیم ورلڈ کپ کی تیاری کے سلسلے میں سری لنکا آئی ہے کیونکہ ہم نے کئی ماہ سے ونڈے کرکٹ نہیں کھیلی۔انہوں نے جیک کیلس کے بارے میں کہا کہ جیک کیلس ٹسٹ کرکٹ کو خیرباد کہہ چکے ہیں لیکن ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہمیں ونڈے ٹیم میں ان کی خدمات حاصل ہیں۔ٹیم میں نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ تجربہ کار کھلاڑی بھی موجود ہیں۔ امید ہے کہ تجربہ کار کھلاڑی اس سیریز میں اپنا مثبت کردار ادا کریں گے۔