سنچورین ، 25 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ہاشم آملہ انگلینڈ کے خلاف جاری چوتھے ٹسٹ کے آج یہاں چوتھے روز 96 رنز پر آؤٹ ہوگئے اور میچ میں دوسری سنچری نہ بنا سکے۔ انھیں اسٹوارٹ براڈ نے آؤٹ کیا۔ ہاشم نے پہلی اننگز میں 109 رنز بنائے تھے۔ دن کے آخری سیشن میں بارش کی وجہ سے کھیل روکے جانے سے قبل جنوبی افریقہ نے دوسری اننگز میں 248/5 اسکور کرلئے جو 381 کی مجموعی سبقت ہے۔ پہلی اننگز میں پروٹیز نے 475 اور انگلش ٹیم نے 342 اسکور کئے تھے۔