ہاشم آملہ‘ فرحان بہاردین اور عمران طاہر جنوبی افریقی ورلڈ کپ ٹیم میں شامل

جوہانسبرگ ۔8 جنوری(سیاست ڈاٹ کام) اے بی ڈی ویلیئرز کی قیادت میں ورلڈ کپ کیلئے جنوبی افریقی ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔ 22سالہ ڈی کوک زخموں کا شکار ہیں توقع ہے کہ وہ ورلڈ کپ سے قبل فٹ ہوجائیں گے۔ دیگر کھلاڑیوں میں اے بی ڈی ویلیئرز (کپتان) ، ہاشم آملہ ،کائل ایبٹ،فرحان بہاردین، کوائنٹن ڈی کوک، جے پی ڈومینی، فاف ڈو پلیسی، عمران طاہر، ڈیوڈ ملر، مورنے مورکل، وین پارنیل، ارون فانگیسو، ورنن فلینڈر ، رلی روسو اور ڈیل اسٹین شامل ہیں۔