حیدرآباد 19 اپریل (سیاست نیوز) چندرائن گٹہ کے علاقہ ہاشم آباد میں پیش آئے ایک واقعہ میں شوہر نے اپنی بیوی کا قتل کردیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 48سالہ ذکیہ بیگم اور اس کے شوہر محمد شریف جن کا تعلق کرناٹک سے ہے روزگار کی تلاش میں حیدرآباد منتقل ہوئے تھے اور ذکیہ بیگم بنڈلہ گوڑہ میں واقع ایم ایم فنکشن ہال میں ملازمت کیا کرتی تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ ذکیہ بیگم کی نعش آج صبح اس کے مکان کے قریب دستیاب ہوئی جس کے سر پر گہرے زخم کا نشان ہونے کے سبب پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔ پولیس کو شبہ ہے کہ خاتون کے شوہر محمد شریف نے یہ قتل کیا ہوگا اور اس کی تلاش شروع کردی۔