حیدرآباد 29 اگست (سیاست نیوز) کوکٹ پلی ہاوزنگ بورڈ پولیس نے ایک ہاسپٹل کے ڈاکٹروں کے خلاف لاپرواہی کا مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ 30 سالہ سائیدلو ریڈی جو کوکٹ پلی کا ساکن تھا اس شدید زخمی کو اس کے رشتہ داروں نے ہاسپٹل سے رجوع کیا تھا جہاں علاج کے دوران وہ فوت ہوگیا ۔ تاہم رشتہ داروں نے ڈاکٹروں پر لاپرواہی کا الزام لگاتے ہوئے پولیس میںشکایت کردی ۔ ذرائع کے مطابق سائیدلو ریڈی پیشہ سے خانگی ملازم تھا جو مریال گوڑہ کا متوطن بتایا گیا ہے ۔ کل رات دیر گئے ایس آر نگر کے علاقہ میں اس شخص کو چند نا معلوم افراد نے شدید زدکوب کا نشانہ بنایا ۔ اس کی موٹر سیکل چھننے کے علاوہ نقد رقم اور سیل فون بھی جبراً چھین لیا گیا ۔ شدید زخمی حالت میں ریڈی کو کوکٹ پلی کے خانگی ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔