حیدرآباد ۔ 9 جون (سیاست نیوز) نارائن گوڑہ پولیس نے ایک شخص کی مشتبہ موت پر مقدمہ درج کرلیا جو علاج کے دوران کارپوریٹ ہاسپٹل میں فوت ہوگیا۔ بتایا جاتا ہیکہ 40 سالہ شیکھر ریڈی جو محبوب نگر کتہ کوٹہ علاقہ کا متوطن تھا، وہ نارائن گوڑہ علاقہ میں کام کررہا تھا کہ اچانک اس کی آنکھ پر مار لگنے سے وہ شدید زخمی ہوگیاتھا اور اس شخص کو ہاسپٹل منتقل کیا گیا تھ۔ مقامی ہاسپٹل میں علاج کے بعد شیکھر ریڈی کی صحت مزید بگڑ گئی تھی جس کو کنگ کوٹھی کے کارپوریٹ ہاسپٹل منتقل کیا گیا تھا جہاں علاج کے دوران وہ کل رات فوت ہوگیا۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔