ہاسٹل گیٹ سے گرنے پر انجینئر کی موت

حیدرآباد 23 مارچ ( سیاست نیوز) مادھا پور پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آئے ایک واقعہ میں ہاسٹل کی گیٹ سے گرنے کے باعث ایک سافٹ ویر انجینئر ہلاک ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 29 سالہ شانو ٹھاکر ساکن بھاسکر راو نگر مادھا پور اپنے دوست ابھیشیک کے ہمراہ کل رات دیر گئے مئے نوشی کی تھی اور وہ اپنے رہائشی مقام میگھنا ہاسٹل پہنچ کر گیٹ سے چھلانگ لگا کر ہاسٹل میں داخل ہونے کی کوشش کے دوران وہ گرپڑا ۔ اس حادثہ میں سافٹ ویر انجینئر شدید زخمی ہوگیا اور اسے فوری خانگی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ مادھا پور پولیس نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرلیا ہے اور تحقیقات جاری ہے۔