ہاسٹل کے کمرہ میں طالبہ کی خودکشی

حیدرآباد /3 جولائی ( سیاست نیوز ) ایل بی نگر کے علاقہ میں ایک طالبہ نے ہاسٹل کے کمرے میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 18 سالہ جی شیوانی جو ورنگل ضلع کے ساکن سدھیر ریڈی کی بیٹی تھی ۔ انٹرمیڈیٹ سال اول میں زیر تعلیم تھی ۔ اور لڑکی سری چیتنیہ کالج منصورآباد کے ہاسٹل میں رہتی تھی ۔ اس لڑکی کو کم نشانات حاصل ہوئے تھے ۔ جس سے وہ ذہنی تناؤ کا شکار تھی اور دلبرداشتہ ہوکر اس لڑکی نے انتہائی اقدام کیا اور پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔