حیدرآباد /11 ستمبر ( سیاست نیوز ) میر چوک علاقہ کے ایک ہاسٹل میں مقیم نوجوان مشتبہ طور پر فوت ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 21 سالہ ہری چرن جو ضلع نظام آباد کے متوطن ناگایا کا بیٹا تھا ۔ پرانے شہر کے دارالشفاء علاقہ میں واقع ایک ہاسٹل میں رہتا تھا ۔ پولیس کے مطابق ہری چرن انجینئیرنگ کا طالب علم تھا ۔ کل اچانک اس نوجوان کی صحت بگڑ گئی اس کے ساتھیوں نے جو اس کے ساتھ کمرے میں رہتے تھے ۔ سریش اور سرینواس نے اس کے والدین کو خبر دی جو نظام آباد سے فوری آگئے اور عثمانیہ جنرل ہاسپٹل منتقل کیا جہاں علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔