ہاسٹل میں ایک شخص کی خودکشی

حیدرآباد۔/4اگسٹ، ( سیاست نیوز) کوکٹ پلی ہاوزنگ بورڈ کے علاقہ میں ایک شخص نے ہاسٹل میں خودکشی کرلی۔ پولیس کے مطابق35سالہ شخص ودیا ساگر نے نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کرلی۔ ودیا ساگر خانگی ملازم تھا کوکٹ پلی ہاؤزنگ بورڈ کے علاقہ میں واقع پی سی آر ہاسٹل میں رہتا تھا جو آندھرا پردیش کا متوطن بنایا گیا ہے۔ پولیس خودکشی کی وجوہات کا پتہ چلانے میں مصروف تحقیقات ہے۔