میدک ۔ 28 ۔ جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سوشیل ویلفیر ہاسٹلس کے ذمہ دار عہدیدار اور وارڈس کو چاہئے کہ اپنے خدمات کے مستقروں پر ہی رہتے ہوئے اپنی خدمات انجام دیں ۔ ہاسٹلوں میں شریک طلباء و طالبات کی تعلیم کے علاوہ ان کی صحت عامہ پر خصوصی توجہ دیں ۔ دفتر آر ڈی او ہاسٹلس کے وارڈس اور عہدیداروں کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ریاستی قانون ساز اسمبلی کی ڈپٹی اسپیکر محترمہ ایام پدما دیویندر ریڈی نے ان ہدایت کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت ہاسٹلوں میں مقیم غریب طلباء و طالبات کی فلاح و بہبود کیلئے لاکھوں روپیہ صرف کررہی ہے ۔ اس کے بہتر سے بہتر نتائج کے حصول کیلئے ہاسٹل کے ذمہد اروں کو سعی کرنی چاہئے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بناء کسی اطلاع کے اچانک حلقہ اسمبلی میدک میں واقعہ ہاسٹلوں کا معائنہ بھی کیا جائیگا ۔