کرنول25؍اگست(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) روزنامہ "ہارون ٹائمز”کرنول کے زیراہتمام گورنمنٹ مسلم بائزہائی اسکول کے احاطہ میںمشاعرہ منعقدکیاگیا۔شعراء کرام میں محترمہ زینت بشیرؔ،محمدحسینؔ ، کاظمؔ ادھونی ، خاکیؔ ادھونی، شمشادشادؔ کرنولی،عظمت علی عظمتؔ کڑپویؔ ، عبدالجلیل ارم ؔ، شیخ مختارؔ ، شاہجاںگوہرؔاورمظلوم بھارتیؔ نے سامعین کواپنے کلام سے محظوظ کیا۔اس موقعہ پرسابق صدروقف کمیٹی کرنول ڈائمنڈ جناب عبدالسلام مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک رہے۔ انہوںنے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اردوزبان ہماری مادری زبان ہے ، اردوزبان میٹھی اور سریلی زبان ہے ، انہوں نے افسوس کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ آج ہم ہی لوگ اپنی مادری زبان کے ساتھ سوتیلاسلوک کررہے ہیں،انہوںنے کہاکہ شعر وشاعری کے ذریعہ آج اردوزبان کوزندہ رکھا جاسکتاہے۔انہوںنے اپنی بات کوجاری رکھتے ہوئے کہاکہ اسلام کااکثرموادبھی اردوزبان ہی میںہے، اس لحاظ سے بھی اگر دیکھا جائے تو اردو زبان کو زندہ رکھنا چاہئے ۔ اس موقعہ پرچندراشیکھرکلکورا ، گنگادھرریڈی ، سینیئر اردوصحافی احمدبلالہ ، بالبن بابا ، اردو مدرس یونس باشاہ قریشی ،موظف پروفیسر بشیراحمداورحکیم شفیع صاحب کے علاوہ کئی محبان اردوشریک رہے۔ جناب شفیع صاحب کی قرأۃ کلام پاک سے مشاعرہ کا آغاز کیاگیا ۔ محمدحسین کاظم ؔادھونی نے نظامت کے فرائض انجام دیا، آخرمیںمدیراعلی روزنامہ "ہارون ٹائمز”عثمان ہارون نے ہدیۂ تشکرپیش کیا۔