ہاردک پٹیل کی انتخابی اُمیدیں موہوم

احمدآباد 29 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاٹیدار لیڈر ہاردک پٹیل کی آئندہ ماہ کے لوک سبھا چناؤ لڑنے کی اُمیدوں کو آج بڑا جھٹکہ لگا جب گجرات ہائیکورٹ نے اُن کی وہ عرضی خارج کردی جس میں اُنھوں نے 2015 ء کے ایک فساد کیس میں اُن کی سزا دہی پر حکم التواء جاری کرنے کی استدعا کی تھی۔ گجرات میں نامزدگیاں داخل کرنے کی آخری تاریخ 4 اپریل ہے۔ ہاردک کے پاس اِس فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کے لئے اب چند دن رہ گئے ہیں۔ ہاردک 12 مارچ کو کانگریس میں شامل ہوئے تھے۔