خوبصورت ہاتھ اور پاؤں خواتین کی شخصیت کو چارچاند لگاتے اور پرکشش بناتے ہیں۔ چہرے کی خوبصورتی کے ساتھ ساتھ پاؤں کی خوبصورتی بھی اہمیت رکھتی ہے۔ ہاتھوں کی جلد بہت حساس ہوتی ہے۔ جب موسم تبدیل ہوتا ہے تو ایسے میں ہاتھوں اور پاؤں کے علاوہ ناخنوں کو معمول سے زیادہ نگہداشت کی ضرورت ہوتی ہے۔ موسم سردی کا ہویا گرمی کا دوسروں کی نظرآپ کے ہاتھوں اور ناخنوں پر ضرور پڑتی ہے۔ خوبصورتی کو بڑھانے کیلئے ہاتھوں اور پاؤں کو دھونے سے پہلے ہمیشہ کولڈ کریم یا موئسچرائزنگ کریم ضرور استعمال کریں۔ ہفتے میں دوبار ہاتھوں اور پاؤں پرلیموں کا رس ملیں۔ دس منٹ سادہ پانی سے ہاتھوں اور پاؤں کو دھوئیں ہینڈ اور فٹ لوشن لگائیں۔ اس سے ہاتھوں اور پاؤں کی جلد صاف ملائم ہوجاتی ہے۔ جب بھی آپ کو فرصت ملے ہاتھوں اور پاؤں کی انگلیوں کو اس طرح حرکت دیں جیسے آپ ٹائپ کررہی ہیں۔ یہ ورزش ہاتھوں اور پاؤں کی لچک برقرار رکھنے کیلئے بہترین اور مفید ہے۔