ہاتھوں کی حفاظت

٭ برتن اور کپڑے دھونے میں غیر معیاری صابن استعمال نہ کریںیہ آپ کے ہاتھوں کے سب سے بڑے دشمن ہیں۔ ہر کام کے بعد اپنے ہاتھوں کو اچھے صابن سے دھولیں اور خشک کرنے کے بعد اِسکن ٹانک کا مساج کریں۔ یہ خیال ضرور رکھیںکہ مساج انگلیوں سے کلائیوں کی طرف کیا جائے۔ ٭ ہفتے میں ایک بار اپنے ہاتھوں پر خصوصی توجہ دیں۔ وہ اس طرح کے پہلے لیموں، گلیسرین اور عرق گلاب ملا کر اپنے ہاتھوں پر مساج کریں اور پھر دس منٹ تک نیم گرم پانی میں آہستہ آہستہ خشک کرکے چھوٹی قینچی سے ناخنوں کے پاس بڑھ جانے والی زائد کھال کاٹ دیں۔ نیل کٹر سے ناخنوں کو فائل کریں اور انہیں ایک خوبصورت گولائی کی شکل دیں۔ ٭ کیولکس کا استعمال کم سے کم کریں۔ کوالٹی کا خاص خیال رکھیں اس طرح ریموور بھی اچھی قسم کا استعمال کریں۔ نیل پالش کھرچ کر اُتارنے کی کوشش نہ کریں۔ ٭ ناخن بہت زیادہ نہ بڑھائیں، اگر آپ کے ناخن کمزور ہیں تو ان پر بھی کبھار زیتون کا تیل یا لہسن پیس کر لگائیں۔ اگر ناخن پر سفید دھبے نظر آئیں تو کیلشیم غدا یا ٹانک کی صورت میں ضرور لیں۔ ٭ کام کرتے وقت اگر دستانے استعمال کریں تو یہ اور بھی زیادہ سود مند ثابت ہوگا۔