ہائی ٹیک سٹی میں عنقریب رینٹ اے سائیکل اسکیم متعارف

کار فری جمعرات کی ایک سال تکمیل کی تقریب ، میئر جی ایچ ایم سی بی رام موہن و دیگر کا خطاب
حیدرآباد ۔ /3 اگست (این ایس ایس) آئی ٹی کمیونٹی کی جانب سے شروع کردہ کارفری جمعرات کا ایک سال مکمل ہونے پر ایک تقریب منائی گئی ۔ کارفری جمعرات کا اصل مقصد آئی ٹی اور آئی ٹیز شعبہ کے ملازمین کو پبلک ٹرانسپورٹ ، کارپولس ، سائیکل کے ذریعہ کام کے مقام کو پہونچنے کی ترغیب دینا ہے ۔ اس مہم کی ایک سال کی تکمیل پر منعقدہ ایک تقریب میں شرکت کرنے والوں میں قابل ذکر میئر جی ایچ ایم سی بی رام موہن ، صدر ایچ ایس ای اے رنگاپتھلو ، ایم ڈی پروگریسیوں سافٹ ویئر اور رمیش لو گو ناتھن ، پرشانت ، بچو اربن ٹرانسپورٹ ایکسپرٹ ، ڈبلیو آر آئی انڈیا مرلی بلو ذین کیو اور دیگر شامل ہیں ۔ اس موقع پر ایک ڈاکومنٹ بھی جاری کیا گیا ۔ اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میئر بی رام موہن راؤ نے کہا کہ جی ایچ ایم سی کی جانب سے عنقریب ہائی ٹیک سٹی علاقہ میں پبلک بائیسکل شیرنگ سہولت کو متعارف کرے گی ۔ انہوں نے اس کی تفصیلات سے واقف کرواتے ہوئے کہا کہ اس اسکیم کے تحت مسافر اپنے علاقے سے سائیکل کو کرایہ پر حاصل کرکے اپنے قریبی علاقہ کا سفر کرسکتے ہیں ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس پائیلٹ پراجکٹ کے تحت ابتداء میں اس اسکیم پر ہائی ٹیک سٹی علاقہ میں عمل آوری کی جائے گی ۔ جین ہرٹیج اسکول کے طلبہ نے عوام سے طلب کردہ پیغام پیش کیا گیا ۔ آئی ٹی پارکس ، والینٹرس کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے تہنیت پیش کی گئی ۔ یہاں اس بات کا ذکر بے جا نہ ہوگا کہ گزشتہ سال /6 اگست کو کارفری جمعرات کا آغاز کیا گیا تھا ۔ جس میں ایچ وائی ایس ای اے ، ٹی ایس آر ٹی سی ، ٹی ایس آئی آئی سی بہ تعاون سائبر آباد سکیورٹی کونسل (ایس سی ایس سی) سائی کول اینڈ ایچ ٹو او کیاب ، ایکسٹنٹ آئی ٹی سلوشن ، سرائیڈ ، پولاریز ، لاستہ اسٹوڈیو ، ڈبلیو آر انڈیا ایڈنٹ سٹی ، اے سی ٹی کارپول ، کمیوٹ اور دیگر شامل تھے ۔ اس تقریب میں خطاب کرنے والوں میں دنگا پولگلو ، رمیش لوگاتھ ، بھرانی ارول ، پرشانت بچو وشال ، نریش یادو ، پرشانت گاراپتی اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔