حیدرآباد ۔ 7 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : صارفین کی مالی خدمات کی راہیں کھولنے والی اولین کمپنی ’ سنکرونی ‘ فینانشیل نے اپنا نیا دفتر ہائی ٹیک سٹی حیدرآباد میں قائم کیا ہے جو دنیا بھر میں صارفین کے مسائل کی یکسوئی کے لیے شہرت رکھتا ہے ۔ صنعت کاری کے جذبہ کی حوصلہ افزائی کرنے والے تمام عصری آلات اور عصری ٹکنالوجیوں سے آراستہ یہ دفتر اپنے صارفین کے تمام مالی مسائل انوکھے انداز میں حل کرنے کے لیے سازگار ماحول فراہم کرتا ہے ملازمین کے لیے بھی تمام سہولتیں جیسے لائبریری ، تربیتی کمرے اور ریکرئیشن روم موجود ہیں ۔۔