ہائی ٹیک سٹی میں جھونپڑیوں میں آتشزدگی کئی خاندان بے گھر

حیدرآباد /22 مارچ ( سیاست نیوز ) ہائی ٹیک سٹی علاقہ میں ایک حادثہ نے تقریباً 100 خاندانوں کو بے گھر کردیا ۔ مہیب آتشزدگی کے اس واقعہ میں 100 تا 150 جھونپڑیاں جل کر خاکستر ہوگئی تاہم کوئی جانی نقصان کا واقعہ پیش نہیں آیا ۔ مادھاپور پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آئے اس حادثہ نے تباہی مچادی ۔تاہم آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ نہ چل سکا ۔ بتایا جاتا ہے کہ جھونپڑ پٹی علاقہ میں اکثریت مزدور پیشہ افراد کی ہے جو کام پر گئے ہوئے تھے اور حادثہ پیش آیا اس وجہ سے بھی جانی نقصان نہیں آیا ۔آتشزدی کی اطلاع کے ساتھ ہی آتش فرو عملہ اور پولیس اس علاقہ میں پہونچ گئی اور آگ پر قابو پانے کے علاوہ پولیس نے عوام کو قابو میں کیا ۔ اپنے مکانات جلنے کی اطلاع پاکر مزدور شیریکا نگر میں جمع ہوگئے اور تباہی دیکھ کر غم میں نڈھال ہوگئے ۔ ان جھونپڑپٹی میں رہنے والی عوام کی اکثریت بہار ، اڑیسہ اور کرنول سے تعلق رکھنے والی عوام کی ہے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔