حیدرآباد ۔ 8 ۔ اپریل : ( پریس نوٹ ) : ہائی ٹیکس ایگزیبیشن سنٹر پر 10 تا 13 اپریل انٹیرئیر اینڈ ایکسٹیرئیر شو کا انعقاد عمل میں آئے گا ۔ جہاں جدید اور ہم عصر ڈیزائنر فرنیچر جو خصوصی طور پر آرکیٹکٹس ، ڈیزائنرس ، ٹریڈ پروفیشنلس کو وقف کرتے ہوئے تیار کیا جاتا ہے ۔ اس ایگزیبیشن میں پیش خدمت ہے ۔ ایک ہی چھت تلے چنندہ اشیاء کے ذریعہ اپنے گھروں کو فرنش کیا جاسکتا ہے ۔ تقریبا 87 اسٹالس 20 ہزار مربع فیٹ رقبہ پر پھیلے ہوں گے ۔ چار ایام میں انٹیرئیر شو میں اعلیٰ ترین پروڈکٹس کا خوشنما انداز میں ڈسپلے رہے گا ۔ فرنیچر ، فرنشنگس ، پردے اور چلمنیں ، چمنی ، ہابس ، رگس اور کارپیٹس ، سجاوٹی اشیاء ، آرٹ اور دستکاری کی اشیاء ، گلاس پینٹنگس ، ماڈیولر کچنس ، کچن اور باتھ روم ایکسیسریز ، اور بہت کچھ ہر ایک چیز جو آپ سوچتے ہیں ڈسپلے پر موجود ہوگی ۔۔