حادثات متاثرین کو بروقت طبی امداد پر 90 فیصد جانی نقصان سے بچنا ممکن : پولیس کمشنر
کریم نگر ۔ 5 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : ہائی وے پٹرولنگ عہدیداروں کو ہمیشہ تیار اور چوکنا رہنا ہوگا ۔ کسی بھی لمحہ کوئی بھی حادثہ کی اطلاع مل سکتی ہے ۔ کریم نگر پولیس کمشنر وی بی کملاسن ریڈی نے مشورہ دیا ۔ وہ کریم نگر کمشنریٹ مستقر میں ہائی وے پٹرولنگ عہدیداروں کے جائزہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ سڑک حادثات ہونے پر جائے حادثات پر فوری پہنچا جائے اور زخمی افراد کو جتنا جلد ہوسکے قریبی دواحانہ پہنچادیا جاکر معیاری طبی خدمات فراہم کی جانی چاہئے مشورہ دیا ۔ متاثرین کو اندرون گھنٹہ عصری معیاری سہولتوں کی فراہمی کی کوشش کی جانی چاہئے ۔ اس طرح کی خدمات سے 90 فیصد متاثرین کی حفاظت ، جانی نقصان سے بچا جاسکتا ہے ۔ حادثات کی خبر پاتے ہی فوری 108 طبی خدمات ایمبولنس پر اطلاع دی جائے مشورہ دیا ۔ ایمبولنس پہنچنے پر تاخیر ہو تو ہائی وے پٹرولنگ گاڑی میں زخمیوں کو دواخانہ پہنچا دیا جائے ۔ 50 فیصد حادثات کے انسداد کے لیے ہی ہائی وے پٹرولنگ خدمات کی شروعات کی گئی ہے ۔ عہدیدار بہتر معیاری خدمات انجام دیتے ہوئے پولیس کا نام روشن کریں ۔ پولیس خدمات کی عوام کی جانب سے ستائش ہو ، عزت اور وقار میں اضافہ ہو بہتر خدمات انجام دینے والوں کی نشاندہی کی جاکر انہیں ایوارڈز دئیے جائیں گے ۔ نقد انعامات سے بھی نوازا جائے گا اعلان کیا ۔ تساہلی ، لاپرواہی کا مظاہرہ کرنے پر محکمہ جاتی کارروائی کی جائے گی ، انتباہ دیا ۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈی سی پی انتظامیہ ایس سرینواس انسپکٹر مہیش گوڑ سدانندم سنتوش کمار دامودھر ریڈی وغیرہ شریک تھے ۔۔