گ700 گرام سونے کے ساتھ خاتون گرفتار

شمس آباد /19 مارچ ( سیاست نیوز ) راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد کے کسٹمس عہدیادروں نے ایک خاتون کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 700 گرام سونا ضبط کرلیا ۔ تفصیلات کے بموجب آج صبح یہ خاتون دبئی سے راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد کو فلائیٹ کے ذریعہ پہونچیں ۔ کسٹمس چیکنگ کے دوران ان کے لگیج سے 700 گرام سونا برآمد ہوا جس پر خاتون کو حراست میں لیکر تفتیش کی جارہی ہے ۔