گ590 گرام سونے کے ساتھ خاتون گرفتار

شمس آباد /31 مارچ ( سیاست نیوز ) راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد کسٹمس عہدیداروں نے ایک خاتون کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 590 گرام سونا برآمد کرلیا۔ تفصیلات کے بموجب ایک خاتون جو آج صبح دبئی سے راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد پہونچی جہاں کسٹمس کی چیکنگ کے دوران اس کے پاس سے 590 گرام کے سونے کے چوڑیاں برآمد ہوئے ۔ جس کی تفصیلات پوچھنے پر وہ جواب نہ دے سکی ۔ جس کے بعد خاتون کو حراست میں لیتے ہوئے سونے کو ضبط کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔