شمس آباد ۔ 23 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز) : راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد کسٹمس عہدیداروں نے ایک مسافر کو گرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضہ سے 500 گرام سونا برآمد کرلیا ۔ تفصیلات کے بموجب آج صبح دبئی سے ایک فلائیٹ شمس آباد ایرپورٹ پہنچا ۔ جس میں ایک مسافر کی تلاشی لینے پر اس کے لگیج سے تقریبا 500 گرام سونا برآمد ہوا ۔ جس پرمسافر کو حراست میں لیتے ہوئے سونے کو ضبط کرلیا اور اس سے مزید تحقیقات کی جارہی ہے ۔۔