ڈھاکہ ۔26 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) انگلینڈ میں زیر غور 100 گیندوں کے فارمیٹ کا اگلے ماہ بنگلادیش میں آغاز ہو جائے گا۔2 مئی سے کاکس بازار میں سابق کرکٹرز کے درمیان کھیلے جانے والے ماسٹرز کرکٹ کارنول کا تیسرا ایڈیشن 100 گیندوں کی کرکٹ فارمیٹ میں ہوگا جس میں ابتدائی 15 اوورز روایتی 6 گیندوں کے ہوں گے جبکہ آخری اوور 10 گیندوں کا ہوگا۔بنگلہ دییش کے سابق کپتان خالد محمود نے کہاکہ اس مرتبہ ہم نے اپنے ایونٹ کا فارمیٹ تبدیل کردیا ہے۔ یاد رہے کہ انگلینڈ 2020 میں 100 گیندوں کے طرز کے مینز اور ویمنز ٹورنمنٹ کھیلنے کی ابھی منصوبہ بندی کررہا ہے۔